چوہدری برادران بیٹوں کو وزارتیں دلوانے کے لیے سرگرم

چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین سفارش لے کر جہانگیر ترین کے پاس پہنچ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 16:57

چوہدری برادران بیٹوں کو وزارتیں دلوانے کے لیے سرگرم
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 اکتوبر 2018ء) : چوہدری برادران صاحبزادوں کو وزارتیں دلوانے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ اسی مقصد کے لیے چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین نے جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری برادران اپنے دونوں فرزندوں کو وزارتیں دلوانے کے لیے یا حکومت میں کوئی اہم عہدہ دلوانے کے لئے کوشاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقات جہانگیر ترین کی لاہور میں رہائش گاہ پر ہوئی۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شریف برادران نے جہانگیر ترین سے کہا ہے کہ وہ ان کے بیٹوں کو وزاتیں دی جائیں۔

(جاری ہے)

جس پر جہانگیر ترین نے چوہدری برادران سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کے مطالبات جلد ہی وزیراعظم عمران خان تک پہنچائیں گے۔

جہانگیر ترین نے چوہدری برادران کو عمران خان کی طرف سے مثبت جواب کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔خیال رہے.خیال رہے سال 2018ء چوہدری برادران کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔اس سال چوہدری خاندان کے 4 افراد اسمبلی میں پہنچ گئے۔یہ سال چوہدری برادران کی سیاست کے لیے بہترین ثابت ہوا۔چوہدری ظہور الہیٰ کی نئی نسل نے صوبائی اسمبلی کی ایک جب کہ قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر کامیاب ہو کر پارلیمنٹمیں اپنے قدم جما لیے۔

گجرات کے حلقہ این اے 69 میں ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا تو مونس الہیٰ کا میاب قرار ہائے۔ چوہدری مونس الہٰی ملک کے نامور سیاست دان سمجھے جاتے ہیں اور یہ چوہدری ظہور الہیٰ شہیدکے پوتے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے ہیں۔مونس الہیٰ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے بھی ہیں۔جب کہ عام انتخابات میں چوہدری پرویز الہیٰ پی پی 30 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور اسپیکرپنجاب اسمبلی بن گئے۔

جب کہ این اے 68سے چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الہیٰ ایم این اے منتخب ہوئے۔چوہدری حسین الہیٰ نے سب سے کم عمر رکن قومی اسمبلی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ این اے 65 چکوال سے چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین بھی کامیاب ہوئے۔اور اس کے ساتھ ہی ملکی سیاست میں چوہدری ظہور الہیٰ کا خاندان وہ واحد خاندان ہے جس کے چار افراد اسمبلیوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں