نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں پاکستانی عوام کو جوش و جذبہ اور بھرپور دلچسپی

سنٹر کے افتتاحی دن ہی رجسٹریشن فارم کے حصول کے لیے نادرا آفس کے باہر لمبی لائنیں لگ گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 17:23

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں پاکستانی عوام کو جوش و جذبہ اور بھرپور دلچسپی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء) نیا پاکستان اپنا گھر ہاؤسنگ پروگرام کی شاندار پذیرائی، پہلے روز نادرا کے مقرر کردہ ہاؤسنگ سینٹرز پر لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں پاکستانی عوام کو جوش و جذبہ دیدنی ہے۔سنٹر کے افتتاحی دن ہی عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔نادرآفس کے باہر لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

نادرا کے ترجمان فائق علی نے بتایا کہ فارم 60 دنوں تک بشمول ہفتہ اتوار جمع کروا سکتے ہیں عوام سے گذارش ہے اپنی سہولت کے پیش نظر منتخب کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں تشریف لائیں تا کہ رش کہ باعث آپ کو کسی قسم کی زحمت اٹھانی نہ پڑے۔ ترجمان نے بتایا کہ ہاؤسنگ پروگرام کا یہ پہلا مرحلہ ہے، مختص سات اضلاع میں اپنا گھر بنانے کے خواہشمند حصہ لیں۔

(جاری ہے)

خاندان میں صرف ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی۔جب کہ ، پا کستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ہ بے گھر افراد کو سستے اور آسان اقساط پر گھر فراہم کئے جائیں گے، حکومت نے اس حوالے سے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام سے 50لاکھ بے گھر لوگوں کا اپنا گھر ملے گا۔

اس پروگرام سے جہاں لوگوں کو روزگار ملے گا وہاں کاروبار بہتر ہوگا اور معیشت مضبوط ہوگی ۔ آزا د کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام کی ترقی کے لیے بھر پوراقدامات کر یں گے ۔نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام سے روزگار ملنے کے ساتھ معیشت بھی مستحکم ہوگی۔خیال رہے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ، سکھر، سوات، مظفرآباد، گلگت میں رجسٹریشن 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں