وزیراعلیٰ بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات ،معطل ارکان کی واپسی اور دیگر اہم امو ر پر گفتگو

پیر 22 اکتوبر 2018 19:11

وزیراعلیٰ بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات ،معطل ارکان کی واپسی اور دیگر اہم امو ر پر گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ شام ہونے والے اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں حکمت عملی طے کی یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چھ معطل اراکین کے معاملات بھی زیر بحث آئے ملاقات میں گزشتہ دو روز سے جاری اپوزیشن اراکین اسمبلی کے احتجاج اور انہیں ایوان میں واپس لانے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں