وزیراعظم کا میڈیا مالکان کوسٹاف کی تنخواہیں کم کرنےکا مشورہ

وزیراعظم سے ملاقات میں میڈیا مالکان کو20 منٹ بولنے کی اجازت ملی، جس میں مالکان نے صرف اشتہارات کی خیرات مانگی، وزیراعظم نے کہا کہ سٹاف کی تنخواہوں کو ریشنلائز کریں۔ چیئرمین دن میڈیا گروپ محمود صادق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اکتوبر 2018 18:03

وزیراعظم کا میڈیا مالکان کوسٹاف کی تنخواہیں کم کرنےکا مشورہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے میڈیا مالکان کو سٹاف کی تنخواہیں کم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ سینئر تجزیہ کار اور چیئرمین دن میڈیا گروپ محمود صادق نے کہا کہ وزیراعظم سےملاقات میں میڈیا مالکان کو20 منٹ بولنے کی اجازت ملی، جس میں مالکان نے صرف اشتہارات کی خیرات مانگی،وزیراعظم نے کہا کہ سٹاف کی تنخواہوں کو ریشنلائز کریں۔

سینئر تجزیہ کار محمود صادق نے وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں اور میڈیا مالکان کے ہمراہ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بڑی سادہ سی بات ہے کہ میڈیا مالکان کوسمجھ ہونی چاہیے کہ معیشت ترقی کرے گی تومیڈیا خود بخود آگے بڑھے گا اگر معیشت کو دبا دیا جائے گا تو میڈیا خود بخود ختم ہوجائے گا۔وزیراعظم سے ملاقات میں میڈیا مالکان کو 20 منٹ بولنے کی اجازت ملی توانہوں نے اشتہارات کی خیرات مانگی، اور وزیراعظم کو بتایا کہ اشتہارات میڈیا کے لیے کیوں ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر وزیراعظم عمران خان نے میڈیا مالکان کوکہا کہ آپ اپنے میڈیا سٹاف کو جو تنخواہیں دیتے ہیں ان کو ریشنلائز کریں یعنی تنخواہوں کو کم کریں۔مطلب انہوں نے کہا کہ میڈیا اپنے اخراجات کم کرے۔ محمود صادق نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے معیشت کو بہتر کرنے کا بڑا دلچسپ طریقہ بتایا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 10،12ارب کا خسارہ ہے اور یہ صرف 2،3مہینے کا مسئلہ ہے اس کے بعد ہم ملک کو مسائل سے نکال لیں گے۔

اس ملک کو بحرانوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ ملک کو بحرانوں سے صرف تحریک انصاف ہی نکال سکتی ہے۔محمود صادق کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپوزیشن نہیں ہیں بلکہ وہ ٹھگ اور چور ہیں۔ہم ان سب کو گرفتار کریں گے۔انہوں نے واضح کہا کہ سارے گرفتار ہوں گے یعنی کچھ گرفتاریوں کا نہیں کہا، مطلب ساری اپوزیشن جلدگرفتار ہوگی۔اس کے بعد ان سے جوپیسے وصول کریں گے وہ ملک کو چلانے کیلئے کافی ہوں گے۔میں وزیراعظم کے الفاظ کو آگے پیچھے نہیں کررہا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں