فواد حسن فواد کا میڈیکل چیک اپ مکمل ،دوبارہ جیل بھیج دیا گیا

پیر 22 اکتوبر 2018 21:37

فواد حسن فواد کا میڈیکل چیک اپ مکمل ،دوبارہ جیل بھیج دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا ہے احتساب عدالت کے حکم کی روشنی میں نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو ان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے گزشتہ روز جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں سینئر پروفیسرز نے فواد حسن فواد کا مکمل میڈیکل اپ چیک کیا جو تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد نیب لاہور کی ٹیم فواد حسن فواد کو واپس جیل لے گئی ملزم کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ آج متوقع ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں