منشا بم اور اس کے بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

پیر 22 اکتوبر 2018 22:33

منشا بم اور اس کے بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایل ڈی اے کی ٹیم پر حملہ اور تشدد کیس میں ملوث مبینہ قبضہ گروپ کے سرغنہ منشا بم اور اس کے بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ملزم منشا بم اور اس کے بیٹے عاصم منشا کو انتہائی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لایا گیا ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج عبدالقیوم خان کیس پر سماعت کی۔

ملزم منشا بم کی جانب سے وکیل سید فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پولیس سے کیس کی مکمل فائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور منشا بم اور اسکے بیٹے عاصم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ دونوں ملزموں کو 9 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں