ڈاکٹر محمدطاہر القادری کی مقامی ہسپتال میں سرجر ی

چند روز سے علیل تھے،اب روبہ صحت ہیں: ترجمان

پیر 22 اکتوبر 2018 23:11

ڈاکٹر محمدطاہر القادری کی مقامی ہسپتال میں سرجر ی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو گزشتہ روز علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں انکی سرجری ہوئی۔سربراہ عوامی تحریک چند روز سے علیل تھے اور اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج تھے۔گزشتہ روز ڈاکٹر ز کی ہدایت پر انہیں مقامی نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں انکی سرجری ہوئی ۔

(جاری ہے)

کامیاب سرجری کے بعد رات گئے وہ گھر منتقل کئے گئے۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نو ر اللہ صدیقی نے بتایا کہ سربراہ عوامی تحریک روبہ صحت ہیں انکی مقامی ہسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی،ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق وہ چند روز مکمل آرام کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ سربراہ عوامی تحریک کی صحت یابی کے حوالے سے اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں ٹیلی فون آئے اور کارکنان سیاسی سماجی رہنمائوں نے بھی انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں