گورنر پنجاب کی عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ انسٹی ٹیوٹ میں’’انٹرنیشنل وائٹ کین سیفٹی ڈے‘‘ بارے تقریب میں شرکت

پیر 22 اکتوبر 2018 23:39

گورنر پنجاب کی عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ انسٹی ٹیوٹ میں’’انٹرنیشنل وائٹ کین سیفٹی ڈے‘‘ بارے تقریب میں شرکت
لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پیر کے روز عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ انسٹی ٹیوٹ لاہورمیں’’انٹرنیشنل وائٹ کین سیفٹی ڈے‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر اُنہوں نے مختلف کلاس رومز کادورہ کیا ، بچوں سے سوال جواب کیے اور اِن میں گھل مل گئے،اِس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے، گورنر پنجاب نے کہا کہ خصوصی افراد کی تربیت کرنے والے اساتذہ کرام اور مخیر حضرات ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،اُنہوں نے خصوصی افراد کی بحالی کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کی کاشوں کو سراہا،اُنہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنیوالے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ہر ممکن مدد کرے گی،گورنر نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کسی بھی طرح عام شہریوں سے کم نہیں، اُنہوں نے کہا کہ ہمیں خصوصی افراد کی مشکلات سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنا ہوگا،گورنر نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کی بحالی اور انہیں مفید شہری بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں