جعلی اکاونٹس کے خلاف تحقیقات کے بعد سینکڑوں اکاونٹس بند، بھاری رقوم نکلوا لی گئیں

جعلی بینک اکاونٹس استعمال کرنے والے محتاط،بینک منتقلیوں کی بجائے کیش میں لین دین کرنے لگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 اکتوبر 2018 23:02

جعلی اکاونٹس کے خلاف تحقیقات کے بعد سینکڑوں اکاونٹس بند، بھاری رقوم نکلوا لی گئیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 اکتوبر 2018ء) : جعلی اکاونٹس کے خلاف تحقیقات شروع ہونے کے بعد سینکڑوں بینک اکاونٹس بند ہونے کے ساتھ ساتھ جعلی اکاونٹس استعال کرنے والے محتاط ہو گئے ۔منتقلیوں کے لیے کیش میں لین دین ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جعلی بینک اکاونٹس کیس کیلئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں 107جعلی اکائونٹس کے ذریعے 54ارب روپے کی بیرون ملک منتقلی کا انکشاف ہوا ہے ، جے آئی ٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے ریکارڈ کی فرا ہمی کے لیے تعا ون نہ کر نے کا الزام عا ئد کیا ہے ،رپورٹ میں کئی کائونٹس محدود مدت کے لیے کھولنے کے بعد بند کردینے کوا منی لانڈرنگ کا معاملہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے سندھ کی حد تک کیس میںمتعلقہ سیکرٹریو ں کو حکم دیا ہے کہ جو جو ریکارڈ جے آئی ٹی نے ان سے مانگا ہے وہ لے کر 26 اکتوبر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پیش ہو جائیں ، تمام متعلقہ سیکرٹریز 26 اکتوبر ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں جس کے بعد عدالت تمام ریکارڈ کا خود جائزہ لے کر جے آئی ٹی کے حوالے کروائے گی۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ اور ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کے بعد جعلی اکاونٹس استعمال کرنے والے بھی محتاط یو چکے ہیں ،۔تازہ ترین خبر کے مطابق سینکڑوں اکاونٹس اب تک بند ہو چکے ہیں جبکہ ان سے بھاری رقوم بھی نکلوا لی گئی ہیں۔جعلی اکاونٹس استعمال کرنے والوں نے محتاط ہو کر بینک منتقلیوں کی بجائے کیش رقوم کے تبادلے کو ترجیح دینا شروع کردیا ہے۔ان اکاونٹس کے بند ہونے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات تیز کی جائیں گی اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ بڑے بڑے نام بے نقاب ہوں گے جو اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں