جسٹس محمد انوارالحق نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا

ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز اور نئے تعینات ہونے والے 8 ایڈیشنل ججز بھی آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 اکتوبر 2018 11:21

جسٹس محمد انوارالحق نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 اکتوبر۔2018ء) جسٹس محمد انوارالحق نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فاضل چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا . لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد انوارالحق نے لاہور ہائی کورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے. گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والی سادہ اور پ±روقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، صوبائی وزراءنے شرکت کی.

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسو سی ایشن کے صدور و دیگر عہدیداروں سمیت سینئر وکلاء‘وفاقی و صوبائی لائ‘افسران، سول و عسکری افسران اور اعلیٰ حکام نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں. دوسری جانب لاہورہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز اور نئے تعینات ہونے والے 8 ایڈیشنل ججز بھی آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد انوارالحق ان سے حلف لیں گے، حلف برداری تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز، افسران اور حلف لینے والے ججز کے عزیز و اقارب شرکت کریں گے.

مستقل ہونے والے ججز میں مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم احمد، مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال، مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ، مسٹر جسٹس جواد حسن، مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر اور مسٹر جسٹس چودھری عبدالعزیز شامل ہیں جب کہ لاہور ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز میں مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں، مسٹر جسٹس فاروق حیدر، مسٹر جسٹس شکیل الرحمان خان شامل ہیں. واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے تھے. گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا. جسٹس محمد انوار الحق 31 دسمبر 2018 تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے پر فائز رہیں گے.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں