عمران خان نے صحافی سے خفیہ ملاقات میں ایک خوشخبری سنا دی

ہماری ٹیمیں دو ملکوں میں روانہ ہوں گئی ہیں اور جلد ہی قوم 50 سے 70ارب روپے کی ابتدائی ریکوری کی خوشخبری سنے گی۔ چوہدری غلام حسین

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اکتوبر 2018 11:29

عمران خان نے صحافی سے خفیہ ملاقات میں ایک خوشخبری سنا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اکتوبر 2018ء) چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ میری اور وزیراعظم عمران خان کی اکیلے میں ایک خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔البتہ وہاں نعیم الحق موجود تھے وہ بھی میری رضامندی کے بعد ہی اس ملاقات کا حصہ بنے۔عمران خان نے مجھ سے کہا کہ چوہدری صاحب جو برا وقت تھا وہ ٹل گیا ہے۔جو ملکی معیشت کی تباہی کا وقت تھا وہ بھی گزر چکا ہے۔

تو میں نے کہا کہ جب تک لوگوں کے سروں سے مہنگائی کا طوفان نہیں ہٹے گا آپ کے خیالات ٹھیک نہیں ہوں گے تو عمران خان نے کہا کہ اس حوالے سے بھی کام ہو رہا ہے۔عمران خان نے مجھے کہا کہ مجھے غریبوں کی فکر ہے میں ان کے لیے ایک بہت بڑا پیکج لا رہا ہو۔ اور بیرون ملک پیسوں کی ریکوری کے لیے ٹیمیں چلی گئی ہیں اور کسی بھی وقت 50سے 70ارب روپے ریکور کر لیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دو ملکوں نے حامی بھر لی ہے ان سے مذاکرات بھی جاری ہیں اور قوم کسی بھی وقت 50سے 70ارب روپے کی ابتدائی ریکوری کی خوشخبری سنے گی۔اس کے علاوہ عمران خان نے غریبوں کے لیے بھی ایک پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ' غربت مٹاؤ' پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔10 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا ۔

اور اب حکومت نے ملک بھر میں غربت مٹاؤ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ غریبوں کے مسائل دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں سینیٹر فیصل جاوید،افتخار درانی سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران غربت مٹاؤ پروگرام شروع کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معاشی صورتحال کو ہر صورت میں مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آئندے ہفتے غربت مٹاؤ پروگرام کا آغاز کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں