چیف جسٹس نے پانچ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کو رجسٹرار لاہو رہائیکورت تعینات کر دیا گیا ‘ نوٹیفکیشن جاری

منگل 23 اکتوبر 2018 13:51

چیف جسٹس نے پانچ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ نے پانچ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کو رجسٹرار لاہو رہائیکورت تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے فرائض سر انجام دینے والے بہادر علی خان کو تبدیل کر کے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں تعینات احتساب عدالت Iکے جج شکیل احمد کوتبدیل کر کے رجسٹرار لاہو رہائیکورٹ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ میں فرائض سر انجام دینے والے رائو عبد الجبار خان کو تبدیل کر کے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے ، جج سپیشل کورٹ سنٹرل IIمس بشریٰ زمان کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکور ٹ جبکہ احتساب عدالت IVکے جج جواد الحسن کو تبدیل کر کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سٹاف افسر کی تخلیق کی گئی پوسٹ پر ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں