کینیڈا کے وزیر امیگریشن وزیراعظم عمران خان کے فین نکلے

کینیڈین وزیر احمد حسین نے شاندار الفاظ میں عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان آنے کا بھی اعلان کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اکتوبر 2018 13:30

کینیڈا کے وزیر امیگریشن وزیراعظم عمران خان کے فین نکلے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اکتوبر 2018ء) کینیڈا کے وزیر امیگریشن وزیراعظم عمران خان کے فین نکلے۔ایک ویڈیو میں کینیڈا کے وزیر امیگریشن احمد حسین نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ان کا کہنا ہے کہ ہیلو وزیراعظم پاکستان! میں احمد حسین ہوں اور میں پارلیمنٹ کا ممبر ہوں جب کہ کینیڈا میں امیگریشن منسٹر بھی ہوں۔اور میں آپ کو تہہ دل سے وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آپ نے الیکشن میں عظیم فتح حاصل کی ہے۔پاکستان کے لوگوں نے جس منصب کے لئے آپ کو منتخب کیا ہے اس پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اور میں آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔کینیڈا پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہشمند ہے اور جلد ہی میں کینیڈا کا وہ پہلا وفاقی وزیر ہوں گا جو کہ 15سالوں میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

میں پہلے ہی دونوں ملکوں کو قریب لانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔

کینیڈا میں پاکستانی کمیونیٹی نے ہمارے ملک کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور میں ان کا شکرگزار ہوں۔ایک بار پھر آپکو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یاد رہے جولائی کے مہینے میں  کینیڈا کے وزیر امیگریشن احمد حسین نےنجی ٹی وی چینل کی طرف سے کینیڈا میں منعقد کیے گیے ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی ۔جہاں انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے پاکستانی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

اور پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے متعلق بھی تبصرہ کیا۔ وزیر امیگریشن احمد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت اچھا الیکشن کروایا ہے۔ اور میں نے پاکستان کے نئے وزیراعظم کی تقریر سنی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نےعمران خان کی وکٹری سپیچ سنی۔وہ فوٹیج میرے پاس موجود تھی۔لیکن میں نے تقریر سننا چھوڑ دی اور میں نے عمران خان کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ حاصل کیا۔

اور اس کو پڑھا۔میں عمران خان کی تقریر کا ایک ایک لفظ دیکھنا اور پڑھنا چاہتا تھا۔ کینیڈین وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں جتنے بھی پیغام دئیے ہم کینیڈین بھی اس کو سراہتے ہیں اور اس متفق ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت لوگوں کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ حکومتی ادارے کرپشن کے خلاف لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی نئی حکومت میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی گفتگو کی۔اور کہا کہ کینیڈا سرمایہ کاری کرنے کے لیے ہمیشہ نئی مارکیٹوں کی تلاش میں ہوتا ہے اور کینیڈا پاکستان جیسے ممالک کے ساتھ تجارت کی غرض سے تعلقات بنانے کو ترجیح دیتا ہے۔ کینیڈین وزیرِ کے تقریر کے بعد پوار ہال تالیوں سے گونج اٹھا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں