توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی واسا فیصل آباد سے جواب طلب

منگل 23 اکتوبر 2018 14:20

توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی واسا فیصل آباد سے جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی واسا فیصل آباد چوہدری فقیر محمد سے جواب طلب کر لیا ۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد نواز کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کے حکم پر ریگولر نہیں کیا جا رہااور عدالت کے 17اگست 2018ء کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہایم ڈی واسا فیصل آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔عدالت نے درخواست پر چوہدری فقیر محمد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں