جہانگیر ترین بھی عثمان بزدار کا نام تجویز کرنے کی خبروں پر بول پڑے

ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ،میں نے عمران خان کو دوسرے لوگوں کے نام دئیے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اکتوبر 2018 14:23

جہانگیر ترین بھی عثمان بزدار کا نام تجویز کرنے کی خبروں پر بول پڑے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2018ء) جہانگیر ترین بھی عثمان بزدار کا نام تجویز کرنے کی خبروں پر بول پڑے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کا نام انہوں نے تجویز نہیں کیا۔میری تو ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت ان کی عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی تھی اور پھر عمران خان نے وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے اعلان سے قبل ان سے ملاقات کرائی تھی۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کو دوسرے لوگوں کے نام دئیے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تجویز دینے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔خیال رہے تحریک انصاف کے حالیہ الیکشن میں واضح برتری حاصل کرنے کے بعد ہر کسی کی زبان پر ایک ہی سوال تھا کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے لیے کس کو منتخب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے کئی نام گردش کرتے رہے۔

اور پھر عمران خان کی طرف سے عثمان بزدار کے نام کا اعلان کیا گیا جو کہ سب کے لیے حیران کن تھا۔کیونکہ ا س قبل کوئی بھی ان کے نام سے واقف نہ تھا۔عثمان بزدار نے الیکشن سے تین ماہ قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔جس کے بعد لوگ سوال کرنے لگ گئے کہ کیا عثمان بزدار اتنے بڑے صوبے کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں۔کچھ لوگوں نے کہا کہ عثمان بزدار کا نام عمران خان کو ان کی اہلیہ بشری بی بی نے دیا جب کہ کچھ خبریں یہ بھی تھیں کہ جہانگہر ترین نے عمران خان کو عثمان بزدار کا نام تجویز کیا۔

اور عمران خان جہانگیر ترین کی کسی بھی بات سے انکار نہیں کر سکتے تاہم گذشتہ روز جہانگیر ترین نے یہ بات واضح کر دی کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ،میں نے عمران خان کو دوسرے لوگوں کے نام دئیے تھے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں