عمران خان کی مدینہ میں روتے ہوئے دعا کرنے کی تصویر وائرل

مخلص لیڈر عطا کرنے پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے تصویر پر جذباتی تبصرے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اکتوبر 2018 15:09

عمران خان کی مدینہ میں روتے ہوئے دعا کرنے کی تصویر وائرل
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی مدینہ میں روتے ہوئے دعا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گذشتہ روز سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں گذشتہ شب روضہ رسولؐ پر حاضری دی، نماز عشاء اور نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

اسی حوالے سے عمران خان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ روتے ہوئے دعا کر رہے ہیں اور ان کے پیچھے وزیر خزانہ اسد عمر بھی بیٹھے ہیں۔سوشل میڈیا پر عمران خان کی یہ تصویر آتے ساتھ وائرل ہو گئی۔اور صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ قوم آپ کی وفاداری کے مستحق نہیں ہے. ان کے دل منافق سے بھرے ہوئے ہیں جو کسی مثبت چیز کی اجازت نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ آپ کا ساتھ دے۔
ایک صارف نے کہا کہ مخلص رہنما عطا کرنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔
ایک اور صارف نے عمران خان کی روضہ رسول میں سجدہ کرنے کی تصویر شئیر کی
اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے عمران خان کی اس تصویر پر تبصرے کیے اور عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے زیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے دوسرے مرحلے میں منگل کو ریاض پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے استقبال کیا جبکہ دیگر سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی وزیراعظمعمران خان کے استقبال کیلئے وہاں موجود تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر مملکت/چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں