سعید غنی نے فواد چودھری کو کرائےکا لاؤڈ سپیکر قراردے دیا

فواد چودھری آصف زرداری کی فکر چھوڑیں، نیازی صاحب کی فکر کریں، حکومت کی ناکام پالیسیوں سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کا فواد چودھری کےبیان پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اکتوبر 2018 15:30

سعید غنی نے فواد چودھری کو کرائےکا لاؤڈ سپیکر قراردے دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اکتوبر 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سعید غنی نے فواد چودھری کو کرائے کا لاؤڈ سپیکر قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری آصف زرداری کی فکر چھوڑیں ، نیازی صاحب کی فکر کریں، حکومت کی ناکام پالیسیوں سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔  انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے پیپلزپارٹی مخالف بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی جیلوں سے نہیں گھبراتی۔

 پیپلزپارٹی کی قیادت نے پہلے بھی یہ جیلیں کاٹی ہیں۔ ہمیں جیلوں سے ڈرانے کی دھمکی نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے اور حکومت چلانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ واضح رہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اس کے لئے ووٹ چاہیں ہوتے ہیں اور زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں۔ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو بیٹھے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان کو ملنے والا احترام مسلم امہ میں پاکستان کے مقام کو ظاہر کرتا ہے، آصف زرداری سیاستدانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اس کے لئے ووٹ چاہیں ہوتے ہیں، وہ نوٹ کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں۔

پیر کو اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب میں جو احترام وزیراعظم عمران خان کو ملتا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آج مسلم امہ میں پاکستان کا کیا مقام ہے اور عمران خان کو مسلم امہ کیا اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران صرف چند گھنٹے ہی آرام کر سکے ہیں، ان کا پورا دن مصروف رہا ۔وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت، خادم الحرمین شاہ سلمان اور ولی عہد اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں