میڈیا ہائوسز میں جبری برطرفیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 23 اکتوبر 2018 16:21

میڈیا ہائوسز میں جبری برطرفیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب حنا پرویز بٹ نے میڈیا ہائوسز میں جبری برطرفیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا ہائوسزسے صحافیوں کی جبری برطرفیاں اور تنخواہوں میں کمی کی جاری ہے،صحافیوں کا معاشی قتل عام گزشتہ دو ماہ سے مسلسل جاری ہے۔ ریاست کے چوتھے ستون میڈیا میں یہ صورتحال افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا مالکان کے مطابق حکومت اشتہاروں کی ادائیگیاں نہیں کررہی جس کی وجہ سے میڈیا ہائوسز میں یہ بحران پیدا ہوا ہے۔لہٰذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ میڈیا ہائوسز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کا نوٹس لیا جائے ۔وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت اس اہم نوعیت کے مسئلے کو فوری طور پر حل کریں ۔اس معاملے کے حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے جائے۔جن میڈیا ہائوسز کی ادائیگیاں باقی ہیں ان کو فی الفور کلیئر کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں