پاک عر ب ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا نیب لاہور آفس کے باہر احتجاج

نیب پاک عرب کے مالک کیساتھ پلی بارگین نہ کرے ،پلاٹس لیکر دے‘متاثرین کی نعرے بازی

منگل 23 اکتوبر 2018 16:21

پاک عر ب ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا نیب لاہور آفس کے باہر احتجاج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاک عر ب ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے نیب لاہور آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نیب پاک عرب کے مالک عمار گلزار کے ساتھ پلی بارگین نہ کرے بلکہ پلاٹس ہی لیکر دے ۔ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع نیب آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے متاثرین نے کہا کہ پانچ سال گزر گئے مگر نہ پلاٹ نہ اور نہ مکان دیا جا ریا ہے ، عمر بھر کی جمع پونجی لوٹا دی مگر بچوں کو سایہ نہ دے سکے ۔

(جاری ہے)

پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی میں سال 2013ء میں ایف بلاک فیز ٹو کے پلاٹوں کی بکنگ کی گئی تھی اور سال 2015ء میں پلاٹوں کا قبضہ دیا جانا تھامگر اج تک پلاٹ نہیں دیئے گے ۔متاثر ین نے مطالبہ کیا کہ نیب پاک عرب کے مالک عمار گلزار کے ساتھ پلی بارگین نہ کرے بلکہ پلاٹس ہی لیکر دے ۔متاثر ین کے مطابق ان کو صرف اور صرف پلاٹ چاہئیں نہیں تو مارکیٹ ریٹ کے حساب سے رقم واپس دی جائے ۔متاثرین نے عمار خان اور مرتضی کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں