عدالت نے ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

عدالت نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی کو لازمی قراردے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اکتوبر 2018 17:15

عدالت نے ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اکتوبر 2018ء) عدالت نے ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔عدالت نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس علی اکبر قریشی نے کمال حیدر کی درخواست پر سماعت کی تھی۔جس کے بعد عدالت نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

جب کہ اس متعلق آئی پنجاب کو کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو جرمانہ کیا جائے۔فیصل آباد،لاہور،ملتان سمیت بڑے شہروں کے سی ٹی اوز سے عمل در آمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

خیال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک اور الیکٹرانک چالان کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔

دورانسماعت جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ بغیر لائنسس کے گاڑی کون چلاتا ہے؟ ڈرائیونگ لائنسس انتہائی ضروری ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ اس کے ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائنسس کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور الیکٹرانک چالان کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کے دوران ای چلاننگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے اقدامات کو سراہا۔ عدالت نے محکمہ داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسینس کے بغیر گاڑی اور موٹر سائیکل کی خریداری پر پابندی عائد کی جائے اور صرف ڈرائیونگ لائیسنس کے حامل افراد کے نام ہی گاڑی اور موٹرسائیکل وغیرہ کی ملکیت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ جلد از جلد پوائینٹ سسٹم کو ٹریفک لائیسنس کے ساتھ منسلک کرے اور اس ضمن میں آج ضروری اقدامات مکمل کر کے عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں