لیگی اراکین ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کے باوجود مراعات کیلئے حاضری لگا رہے ہیں‘ وزیر اطلاعات

منگل 23 اکتوبر 2018 20:14

لیگی اراکین ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کے باوجود مراعات کیلئے حاضری لگا رہے ہیں‘ وزیر اطلاعات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ لیگی اراکین اسمبلی ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کے باوجود مراعات کے لئے حاضری لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ بجٹ پیش ہونے کے بعد لیگی اراکین نے ایک روز 47،گزشتہ روز 45جبکہ منگل کے روز بھی 20سے 25لوگوںنے رجسٹرپر حاضریاں لگائی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں