شاہد خاقان عباسی نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مناظرے کا چیلنج کردیا

ایل این جی معاہدے پر حقائق ثابت نہ کرسکا تو مجھے جیل بھیج دیا جائے،اگر وزراء اپنی بات ثابت نہ کر سکے تو خود جیل جانے کے لیے تیار رہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 اکتوبر 2018 20:44

شاہد خاقان عباسی نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مناظرے کا چیلنج کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 اکتوبر 2018ء) : شاہد خاقان عباسی نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مناظرے کی دعوت دیتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ ایل این جی معاہدے پر حقائق ثابت نہ کرسکا تو مجھے جیل بھیج دیا جائے،اگر وزراء اپنی بات ثابت نہ کر سکے تو خود جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومتی وزراء کی جانب سے ایل این جی معاہدے کو لے کر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر سنگین الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔

جس پر سابق وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی نے حکومتی وزراء کو مناظرے کا چیلنج کردیا۔انکا کہنا تھا کہ اگر میں ایل این جی معاہدے پر حقائق ثابت نہ کرسکا تو مجھے جیل بھیج دیا جائے،اگر وزراء اپنی بات ثابت نہ کر سکے تو خود جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے مزید کہنا تھا کہ جو لوگ چور تھے وہ خود الزامات لگاتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء کو یہ بھی نہیں پتا کہ بجلی کے نرخ بھی نیپرا مقرر کرتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں