قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے سیاستدان اپنا انجام سامنے دیکھ کر اکٹھے ھورہے ہیں، فیاض الحسن چوھان

مولانا فضل الرحمن لوٹ مار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں وہ احتساب سے بچ نہیں پائیں گے، صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اکتوبر 2018 23:08

قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے سیاستدان اپنا انجام سامنے دیکھ کر اکٹھے ھورہے ہیں، فیاض الحسن چوھان
لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوھان نے کہا ہے کہ اسمبلی کا وقار اور اس کے ڈیکورم کا خیال رکھنا تمام اراکین کی ذمہ داری ہے اوروہ قانونی اور اخلاقی طور پربھی اسکے پابند ہیں،پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، حمزہ شہباز شریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہر کرپٹ سیاستدان اپنے اپنے طور سے کرپشن، لوٹ مار منی لانڈرنگ اور قومی خزانے کے استحصال میں ملوث ہوتا ہے لیکن جب قانون کا شکنجہ اس کے گرد تنگ ہونے لگتا ہے یہ سارے سیاستدان لٹیرے اکٹھے ہو جاتے ہیں،یہ لوگ جو مرضی کرلیں مگر ہمیں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے یہ مینڈیٹ ملا ہے کہ گزشتہ 10 سے خصوصا اور 40 سال سے عموماً قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کرنا ہے اور ان سے لوٹی گئی رقوم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرانا ہے،اعلیٰ عدلیہ اور ادارے آپ سے پوچھ گچھ میں مکمل آزاد ہیں اور آپ کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا، بعد ازاں پنجا ب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چار روز سے ن لیگ کے اراکین اجلاس میں نہیں آ رہے مگر حاضری ضرور لگا رہے ہیں تا کہ ٹی اے ڈی اے لینے کا موقع نہ ہاتھ سے نکل جائے، مسلم لیگ کے اراکین چمڑی جائے پر دمڑی نا جائے کے مقولے پر یقین رکھتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں