آصف زرداری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں

معروف صحافی ہارون الرشید نے اہم انکشاف کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 اکتوبر 2018 10:52

آصف زرداری  اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر 2018ء) آصف زرداری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ معروف صحافی ہارون الرشید نے اہم انکشاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں ملک بہت سارے مسائل میں گھر ہوا ہے۔اس کے ساتھ ہی سابق حکمران بھی بہت سارے مسائل میں گھر ہوئے ہیں۔اپنے اپنے دور حکومت میں کی گئی کرپشن اب انہی کے گلے پڑ رہی ہے۔جب کہ عمران خان نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد احتساب کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ کسی کے دباؤ میں آئے بغیر احتساب کا عمل جاری رکھیں گے۔

اسی حوالے سے معروف صحافی ہارون الرشید اپنے ایک کالم "ثبات اک تغیر کو ہے زمانے میں'میں لکھتے ہیں کہ جلد یا بدیر مالی بحران ختم ہو جائے گا۔عمران خان نواز شریف اور آصف زرداری سے بہتر حکمران ثابت ہو گا،کیونکہ اسے اربوں کھربوں لوٹنے کا شوق نہیں،نہ ہی وہ عدم تحفظ کا شکار ہے کہ بد عنوان افسروں کو تقرر کرے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کی طرف سے اپوزیشن کو متحدہ کرنے کی پہل کا مطلب کیا ہے؟ ایک پختہ فیصلے کی بجائے یہ اسٹیبلشمنٹ کے لیے دھمکی ہے۔

مشکل ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کی کچھ مدد کر سکے۔ایسا لگتا ہے کہ زرداری کا بھی نواز شریف کی طرح یوم حساب آن پہنچا ہے۔ہاورن الرشید مزید لکھتے ہیں کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق آصف علی زرداری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔جب کہ دوسری طرف بتایا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو ختم کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ آصف زرداری 2 ماہ کے بعد ہی تحریک انصاف کی حکومت کو چلتا کرنا چاہتے ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نہ حکومت چلانا تحریک انصاف کی بس کی بات ہے، نہ ہی ملک۔آصف زرداری نے کھلے عام عمران خان کی حکومت کیخلاف طبل جنگ بجاتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں