ایف آئی اے کا کسٹمز اور پیمرا کیساتھ مشترکہ آپریشن ،

غیر قانونی بھارتی نشریات دکھانے ،سسٹم فروخت کرنیوالے پکڑ لئے ایک ہفتہ میں 49افراد گرفتار ،40 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ،سسٹم سے کمائی جانیوالی رقم بھارت منتقل کی جاتی ہے ‘حکام

ہفتہ 3 نومبر 2018 14:36

ایف آئی اے کا کسٹمز اور پیمرا کیساتھ مشترکہ آپریشن ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) ایف آئی اے نے کسٹمز اور پیمرا کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی بھارتی نشریات دکھانے والے اور سسٹم فروخت کرنے والے پکڑ لیے ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایک ہفتہ میں 49افراد گرفتار اور 40 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔

(جاری ہے)

لاہور ،فیصل آباد ، ملتان سمیت دیگر شہروں میں کارروائی کی گئی اور کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ ڈی ٹی ایچ سسٹم سمیت دیگر ڈیجٹل سسٹم برآمد کر لیے گئے،برآمد کیے جانے والے 2 ہزار 360 آلات ہیں ۔

حکام کے مطابق پکڑے جانے والے سسٹم سے کمائے جانے والی رقم بھارت منتقل کی جاتی ہے اور اب تک 20ارب روپے سے زائد رقم منی لانڈرنگ کے زریعے بھارت اور دوبئی منتقل کی گئی۔ایف آئی اے نے اس، حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں