بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز روکے جانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ہفتہ 3 نومبر 2018 14:36

بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز روکے جانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز روکے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل کو ماہانہ کی بنیاد پر دیئے جانے والے فنڈز پچھلے تین ماہ سے روک دیئے گئے ہیں جسکی وجہ سے یونین کونسلوں کے انتظام و انصرام شدید متاثر ہو رہے ہیں،ڈویلپمنٹ فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث عوامی مسائل میں اضافہ اور بلدیاتی نمائندے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانے کے خواب دکھانے والی حکومت بلدیاتی نمائندوں کے حقوق پر شب خون مار رہی ہے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کو کسی بھی سازش کا شکار بنانے کی بجائے بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے اور انکو جلد از جلد فنڈز جاری کیے جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں