عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو فائدہ نہیں پہنچایاگیا‘طارق فیروز

نئی حکومت نے آتے ہی بے جا ٹیکسز کے خاتمے کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک سابقہ حکومت کے روڈ میپ پر ہی عمل پیرا نظر آرہی ہے

اتوار 4 نومبر 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2018ء) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز، جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود عوام کو فائدہ نہیں پہنچایاگیا ، میاںسلیم نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر بے جا ٹیکسز لگا کر عوام کا خون چوستی رہی ہے جس میں امپورٹ ڈیوٹی ، لیوی ٹیکس ، سیلز ٹیکس میں بے لگام اضافہ اور انٹر نیشنل نرخوں سے بھی 25 فیصد زائد وصول کیا جاتا رہا ہے ۔

نئی حکومت کے وجود میں آتے ہی بے جا ٹیکسز کے خاتمے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ابھی تک نئی حکومت بھی سابقہ حکومت کے روڈ میپ پر ہی عمل پیرا نظر آرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہملک میں تما م آٹیمز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے لیکن پٹرولیم مصنوعات جو کہ عوام کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے اس پر ڈبل کے قریب سیلز ٹیکس وصول کیا جا ر ہاہے۔

(جاری ہے)

اور پچھلے کئی سالوں سے زائد ریٹ و سیلز ٹیکس وصولی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اس کے علاوہ پاکستان کی ضرورت کا 35فیصد پٹرولیم مصنوعات ہمارے اپنے ملک سے نکلتی ہیں حکومت اس پر بھی عالمی منڈی کی قیمتیں لاگو کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ بڑھنے سے زراعت انڈسٹری ، سمال اینڈ میڈیم ٹریڈرز ، ٹرانسپورٹ سمیت روز مرہ کے استعمال کی تمام اشیاء مہنگی ہو جاتی ہیں جس سے مہنگائی کا اژدھا اپنا منہ کھول کر ٖغریب عوام پر اپنے ڈنگ مارتا رہتا ہے ، میاںسلیم نے کہاکہ پاکستان میں پٹرولیم کے بہت سے ذخائر موجود ہیں لیکن حکومتوں نے بہت کم ذخائر دریافت کئے ہیں ،موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پٹرولیم کے نئے ذخائر ڈھونڈنے کیلئے فوری کا م کا آغاز کرے، جس میں کامیابی سے سالانہ اربوں ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت یقینی ہوگی،انہوں نے کہاکہ حکومت پچھلے دو ماہ پرانی پٹرولیم کی قیمتیں بحال کر کے عوام کے مسائل کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں