وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ملک میں خو شحا لی کا سبب بنے گا‘اعجاز چوہدری

عنقر یب ملک میں معا شی انقلا ب بر پا ہو گا پاکستان کسی بھی ملک سے قر ض لینے کی بجائے قر ض دینے والا ملک بن جائے گا

اتوار 4 نومبر 2018 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ چین پر قوم کو مبادکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ملک میں خو شحا لی کا سبب بنے گاپاکستان اور چین کی دو ستی لازو ال ہے چین نے ہر مشکل گھڑ ی میں پاکستان کا سا تھ دیا ان شاء اللہ پاکستان کا مستقبل رو شن ہے۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے چیئرمین سیکرٹریٹ آفس میں مختلف اضلاع سے ملاقا ت کے لیے آئے ہوئے پار ٹی رہنمائو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کے دورہ چین سے ملکی معیشت پر اچھے تا ثرا ت مر تب ہو نگے ملکی معیشت کا پہیہ اور تیزی سے چلے گا،وزیراعظم عمران خان کاچین میں جس قدر استقبا ل ہو ا ہے اس کی کو ئی مثا ل نہیں ملتی، وزیراعظم چینی دورہ پر ان کے تجر با ت سے استفادہ حا صل کر ینگے ملک سے غر بت کے خا تمہ کیلئے چینی تجر با ت سے فا ئدہ اٹھا یا جائے گا ان شاء اللہ عنقر یب ملک میں معا شی انقلا ب بر پا ہو گااور پاکستان کسی بھی ملک سے قر ض لینے کی بجائے قر ض دینے والا ملک بن جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر شخص کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے اور سی پیک کیلئے تین ارب ڈالر کااضافی پیکج قوم کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا اور وزیر اعظم عمران خان عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے۔ ملک و قوم پر مشکل وقت ضرور ہے لیکن یہ عارضی ہے اور اس کے بعد انشا اللہ ہم سب نے مل کر ترقی کی منازل طے کرنی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں