عمران خان کی بیجنگ میں بھی خود کو فرشتہ اور باقی سب کو چور کہنے کی گردان جاری ہے‘خواجہ سعد رفیق

اتوار 4 نومبر 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان کی بیجنگ میں بھی خود کو فرشتہ اور باقی سب کو چور کہنے کی گردان جاری ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کی چین میں کی گئی تقریر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ بیجنگ میں بھی خودکو فرشتہ اور باقی سب کو چور اور کرپٹ قرار دینے کی گردان جاری ہے۔ اتنی نہ بڑھا پاکی داماں کی حکایت، دامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں