پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے شاندار قدم

ہاؤس ریکوزیشن کی منظوری کیلئے محکمہ خزانہ سے تفصیلات طلب

اتوار 4 نومبر 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2018ء) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس ریکوزیشن کی منظوری کے لیے محکمہ خزانہ سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے 100روزہ پلان پر عمل درآمد کے لیے انتہائی پرجوش دکھائی دیتی ہے اور اب اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی 100روزہ پلان کے حوالے سے سرپرائز کا عندیہ دیدیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کو 100روزہ پلان کے حوالے سے خوش کن سرپرائز دے گی،اس حوالے سے پنجاب حکومت کی کابینہ نے پوری دلجمعی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔اس کیساتھ ساتھ پنجاب کی نئی حکومت سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف دینے کے لیے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن کے الاؤنس کی منظوری سابق دور حکومت سے التوا کا شکار ہے، جسے مالی بحران ہونے کے باعث پنجاب حکومت نے لٹکا دیا تھا۔پنجاب حکومت نے اب گرین سگنل دیدیا ہے اور اس سلسلہ میں ہاؤس ریکوزیشن کی منظوری کے لیے محکمہ خزانہ سے تفیصلات طلب کرلی ہیں۔ آئندہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں سمری پر نظر ثانی کی جائیگی جبکہ ہاؤس ریکوزیشن کے لیے مختلف نئی تجاویز بھی لائی جارہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیبنٹ کمیٹی حتمی منظوری دے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں