کامرس ڈیسک *

کارپٹ ایسوسی ایشن کا وفدچائنہ انٹر نیشنل امپورٹ‘ایکسپورٹ فیئر میں شرکت کیلئے چین پہنچ گیا حکام ‘وفود کی سطح پر ہونیوالی ملاقاتوں میں تجارتی تعلقات کے فروغ سمیت دیگر امور پر بات ہو گی ‘ ریاض احمد

اتوار 4 نومبر 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا وفد (آج)بروز 5نومبر سے شروع ہونے والے چائنہ انٹر نیشنل امپورٹ، ایکسپورٹ فیئر میں شرکت کیلئے چین پہنچ گیا ہے ۔ سینئر ممبر ریا ض احمد اور قمر ضیاء پر مشتمل وفد چین کے سب سے بڑے ایونٹ میں کارپٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کے علاوہ چینی حکام اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں بھی کرے گا۔

اتوار کو روانہ ہونے سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاض احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،دورے کے دوران چینی حکام سے پاکستانی کارپٹ مصنوعات کی چین کی منڈیوں تک رسائی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بات چیت کی جائیگی جبکہ وفود کی سطح پر ہونے والے تبادلوں میں ان کے تجربات سے استفادہ کرنے سمیت تجارت میں توازن کیلئے جوائنٹ ونچر کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دورے کو کامیاب بنانے کیلئے گروپ لیڈر عبد الطیف سے بھرپور رہنمائی حاصل کی گئی اور دورے سے واپسی پر مفصل رپورٹ بنا کر ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ سینئر ممبر کا کہنا تھا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دنیا بھر میں ہونے والے اس طرح کے ایونٹس میں پاکستانی مندوبین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا چاہیے جس کے ایکسپورٹ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں