سپارکو فساد پھیلانے والوں کو خلاء میں بھیجے اور واپسی کا راستہ نہ چھوڑے ‘ چوہدری فواد حسین

ہماری بھی بچت ہو جائے گی اور پاکستان کی بھی جان چھوٹ جائے گی ‘وزیر اطلاعات و نشریات

پیر 5 نومبر 2018 14:57

سپارکو فساد پھیلانے والوں کو خلاء میں بھیجے اور واپسی کا راستہ نہ چھوڑے ‘ چوہدری فواد حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان 2022ء میں چین کی مدد سے خلائی مشن روانہ کر یگا اور میں سپارکو سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان میں فساد پھیلانے والے جو چند لوگ ہیں انہیں خلاء میں بھیجے اور پھر ان کے لئے واپسی کا راستہ نہ چھوڑے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سپارکو بجائے سائنٹسٹ ڈھونڈنے کے پاکستان میں موجود دو چار جو فسادی ہیں انہیں خلاء میںبھیجے اس سے ہماری بھی بچت ہو جائے گی اور پاکستان کی بھی جان چھوٹ جائے گی ۔ سپارکو ان لوگوں کو خلاء میں بھیجے او رخود واپس آجائے لیکن ان لوگوں کی واپسی کا کوئی راستہ نہ چھوڑا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں