آمد ن سے زائد اثا ثے،نیب نے شہبازشریف کے دونوں بیٹوں کو 9 نومبر کو طلب کرلیا

پیر 5 نومبر 2018 15:58

آمد ن سے زائد اثا ثے،نیب نے شہبازشریف کے دونوں بیٹوں کو 9 نومبر کو طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) نیب نے آمد ن سے زائد اثا ثہ کیس میں تحقیقات کے لئے شہبازشریف کے دونوں بیٹوں حمزہ اورسلمان شہباز کو 9 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہورنے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ان کے بیٹوں حمزہ اورسلمان شہبازکوایک بارپھر9 نومبرکو طلب کرلیا ہے۔ اس سے پہلے سلمان شہبازکو نیب حکام طلب کرچکے ہیں تاہم اس مرتبہ حمزہ شہبازکوبھی بیان دینے کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔دونوں کونیب نے 2 نومبرکوبھی طلب کیا تھا تاہم حمزہ شہبازشہرمیں سیکورٹی کی صورتحال کی وجہ سے جب کہ سلمان شہباز بیرون ملک دورے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں