چیئرمین نیب کا راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

ادارہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے کسی دھمکی کو خاطر میں لائے بغیراپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہیگا ‘ نیب

بدھ 7 نومبر 2018 20:43

چیئرمین نیب کا راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف کی جانب سے نیب کو دھمکیاںدینے، دشنام طرازی کرنے اور نیب کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

نیب اعلامیے کے مطابق یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب کو ایسی دھمکیوں سے مرعوب یا خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔

نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کو قانون کے مطابق ملک سے بد عنوانی کے خاتمے اور عوام کی لوٹی گئی دولت بد عنوان عناصر سے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے ۔ نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے کسی دھمکی کو خاطر میں لائے بغیراپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں