نیازی بتاؤکس نے این آر او مانگا حکومت واضح کرے، یہ حکمرانوں کا کام ہے اپوزیشن نہیں مانگتی‘پرویز ملک

چوری کے مینڈیٹ سے بننے والے جعلی وزیراعظم دھمکیاں نہ دیں، مروجہ احتساب صرف سیاسی انتقام ہے ‘ عمران نذیر

بدھ 7 نومبر 2018 21:26

نیازی بتاؤکس نے این آر او مانگا حکومت واضح کرے، یہ حکمرانوں کا کام ہے اپوزیشن نہیں مانگتی‘پرویز ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ چوری کے مینڈیٹ سے بننے والے جعلی وزیراعظم دھمکیاں نہ دیں، مروجہ احتساب ناقابل اعتماد اور صرف سیاسی انتقام ہے مقابلہ کرینگے،آج اپوزیشن سرنڈر ہو جائے تو سارے کرپشن معاملات حل ہو جائینگے،کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر کونسے احتساب کی بات کر رہے ہو، کس نے این آر او مانگا حکومت واضح کرے، این آر او ہمیشہ حکمران دیتے ہیں اپوزیشن نہیں مانگتیِ،نیازی ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترے وہ اپنی طرح مخالفین کو بھی بیوقوف سمجھتا ہے، عمران نیازی کی خاندانی روایت ہتھیار ڈالنے کی ہے اٹھانے کی نہیں،انہوں نے کہا کے پی احتساب کمیشن نے انکے لوگوں پر ہاتھ ڈالا تو اسکو تحلیل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میںرہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری،ربیعہ نصرت، اسوہ انیزہ فاطمہ ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بغیر کسی جرم کے اور وجہ بتائے بغیر گرفتار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اور چاہتا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ گتھم گتھا ہو ۔ یہ انوکھا حکمران ہے حالانکہ حکمران حکومت کیلئے امن مانگتے ہیں، ڈیڑھ ماہ میںمہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے اور غریب کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں