حکومت سے دنوں میں کارکردگی کا مطالبہ کرنے والے پچھلے ستر سالوں کی کرپشن کا حساب دیں‘اعجاز چوہدری

حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ہم کرپشن کیخلاف جدوجہد انجام تک پہنچائیں گے ‘رہنما تحریک انصاف

بدھ 7 نومبر 2018 21:26

حکومت سے دنوں میں کارکردگی کا مطالبہ کرنے والے پچھلے ستر سالوں کی کرپشن کا حساب دیں‘اعجاز چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،حکومت سے دنوں میں کارکردگی کا مطالبہ کرنے والے پچھلے ستر سالوں کی کرپشن کا حساب دیں،تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کیخلاف جدوجہد انجام تک پہنچائے گے ۔

وہ گز شتہ روز پارٹی آفس چئیر مین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں گوجرانوالہ سے تنظیم نو کے حوالے سے ملاقات کے لیے آئے ہوئے پارٹی رہنمائوں رانا نعیم ،رانا ساجد،جواد حسن،خالد عزیز لون، قاسم اکرام ورائچ ،اصغر ورائچ،عمیر شہباز،اشرف بٹ، امیتاز صفدراور رانا الیاس سے تبادلہ خیال کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کیلئے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں،مفاد پرست جماعتوں کی طرز سیاست کا وقت ختم ہوچکا ہے،احتساب ہی واحد راستہ ہے جو پاکستان کو آگے لیکر جائے گا،حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا وعدہ ہر حال میں پورا کرے گی ،آپ دیکھیں گے کہ پانچ سال کے دوران ملک میں کتنی انقلابی تبدیلیاں آئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان عوامی توقعات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوماہ کے عرصہ میں عوام کا معیارزندگی بلند ہوا ہے ،مفادپرستوں کی طرز سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی نے اپنے ادوار حکومت کے دوران مشکل شرائط پر قرضے حاصل کرکے پاکستان کے بچے بچے کو مقروض کردیا ہے اور ان کے قرضوں کو ملکی بقاء،خودمختاری اور عوامی فلاح بہبود پر نہیں بلکہ ذاتی مفادات اور چہیتوں کو نوازنے پر لگایا ہے یہی وجہ ہے کہ مسائل،مشکلات اور بحران پوری قوم کا مقدر بنے ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں