چیف جسٹس ثاقب نثار کے نام پر فراڈ ہونے لگا

فراڈیے معصوم شہریوں سے بنک اکاؤنٹس اور ATM کارڈز کی حساس معلومات ہتھیانے کی کوشش رہے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 7 نومبر 2018 20:11

چیف جسٹس ثاقب نثار کے نام پر فراڈ ہونے لگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار کے نام پر فراڈیے معصوم شہریوں سے بنک اکاؤنٹس اور ATM کارڈز کی حساس معلومات ہتھیانے کی کوشش رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نوسرباز اب چیف جسٹس ثاقب نثار کے نام پر سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگے۔ایک شہری نے ایسے ہی نوسرباز کی کال موصول ہونے پر ویڈیو ریکارڈنگ کر کے سوشل میڈیا پر ڈال دی تاکہ باقی افراد بھی اس فراڈ اور دھوکہ دہی سے آگاہ ہو سکیں۔

کال کی جانب موجود دوسرا شخص خود کا اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور چیف جسٹس ثاقب نثار کا نمائندہ ظاہر کر رہا ہے۔اسکا کہنا ہے کہ وہ چیف جسٹس ثاقب نثار اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بات کر رہا ہے۔وہ یہ بھی کہتا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے تمام تر بینک اکاونٹس کو جن کی تصدیق نہیں ہو رہی بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے آپ کے اکاونٹ کی تفصیلات دیکھیں ہیں اور آپ کا اکاونٹ تصدیق شدہ نہیں ہے اور ہم اس حوالے سے آپکا اکاونٹ بند کرنے جارہے ہیں تو آپ بتائیے کہ آپ اس اکاونٹ کو بند کرنا چاہتے ہیں یا اس کو جاری رکھنا چاہتے ہیں جس پر اگر کال موصول کرنے والا شخص کہے کہ وہ اپنا اکاونٹ ایکٹیویٹ رکھنا چاہتا ہے تو پھر کال پر دوسری جانب موجود شخص کال موصول کرنے والے شخص کو اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کرتا ہے اور اس سے اسکے اکاونٹ سے متعلق حساس معلومات طلب کرتا ہے تاکہ اس کا اکاونٹ ویری فائی ہو سکے ۔

سادہ لوح لوگوں کو کیسے لوٹا جارہا ہے ویڈیو خود بھی ملاحظ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں