سندس فانڈیشن جیسے ادارے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو بلاتفریق و امتیاز انسانیت کی خدمت کررہے ہیں‘محمد سرور

حکومت بے لوث دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی‘گورنر پنجاب

بدھ 7 نومبر 2018 22:38

سندس فانڈیشن جیسے ادارے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو بلاتفریق و امتیاز انسانیت کی خدمت کررہے ہیں‘محمد سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ خدمت خلق انسانیت کی معراج ہی نہیں بلکہ ایمان کا بنیادی جزو بھی ہے۔ لوگوں کے کام آنے کے لئے اختیارات اور عہدوں کی نہیں بلکہ نیک نیتی اور جذبے کی سچائی کی زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ تاریخ شاہد ہے وہ لوگ مرنے کے بعد امر ہو گئے جنہوں نے اپنی زندگیاں دکھی انسانیت کے لئے وقف کر رکھی تھیں۔

اللہ تعالی وہ دعا کبھی رد نہیں کرتا جوبے بس اور بیمار کے دل سے نکلتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشہور کالم نگار اور صحافی منو بھائی مرحوم کے فلاحی ادارے سندس فانڈیشن کے دورے کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ عمل انتہائی خوشی اور قلب اطمینان کا باعث ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ رفاحی، سماجی اور فلاحی کاموں میں دل کھول کر حصہ لیا ہے یہ کام اگر اعصابی طور پر فولادی ہے توقلبی طور پر انتہائی وفا شعار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مجھے یہاں آکر انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ سندس فانڈیشن تھیلیسمیا جیسی موزی مرض میں مبتلا بچوں کے علا ج معالجے کے لئے نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ گورنر نے کہا کہ بے شک وہ لوگ فلاح پاتے ہیں جو دوسرے لوگوں کے کام آتے ہیں، میری تمام اہل ثروت سے یہ اپیل ہے وہ فلاحی اور رفاحی کاموں کے لئے اہل محبت کا کردار ادا کریں وہ زندگی میں کامیاب ہوں گے اور آخرت میں بھی سرخرو ہوں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ منوبھائی کی خواہش تھی کہ پاکستان تھیل سیمیا سے پاک ممالک کی فہرست میں شامل ہو اور ان کے بعد اس مشن کو ان کی ٹیم انتہائی احسن طریقے سے آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہے جس کے نتائج آج نظر بھی آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندس فانڈیشن نے مریض بچوں کو اپنی آغوش میں سمور رکھا ہے اور ان کے لئے جس طرح دن رات انتھک محنت کرتی ہے اس پر بھی یہ فانڈیشن خراج ٹتحسین کی حقدار ہے۔

گورنر نے کہا کہ بلا شبہ سندس فانڈیشن جیسے ادارے ہمارا قیمیتی اثاثہ ہیں جو بلاتفریق و امتیاز انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندس فانڈیشن 6شہروں میں اپنے سینٹرز قائم کر چکا ہے اور یہ ادارہ اگلے مرحلے میں خیبر پختون خواہ، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی اپنے نئے سینٹرز کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے جو کہ ایک اہم اور قابل ستائش قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بے لوث دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سندس فانڈیشن میں زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور اِنہیں مٹھائیاں ، پھول اورتحائف پیش کئے۔ قبل ازیں سندس فانڈیشن کے بچوں نے ٹیبلو اور ریمپ پر واک بھی پیش کی۔ قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاس لاہور میں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکانٹس کے زیر اہتمام اخلاقیات کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، ممبر صوبائی اسمبلی جگنو محسن، صدر پاکستان ریڈ کریسنٹ ڈاکٹر سعید الہی اور ای سی سی اے کے سربراہ سجید اسلم کے علاوہ کاروباری حضرات بھی موجود تھے۔ گورنرپنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقی رویے کسی بھی ملک کی ساکھ کے ساتھ ساتھ اِس کی ترقی و خوشحالی پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں پیشہ وارانہ مہارت اور عوام کے اعتماد کو حاصل کرنا وقت کی ہمیشہ ضرورت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی اور پیشہ وارانہ رویے اگر کسی ملک کا حصہ بن جاتے ہیں تو وہ نہ صرف معاشی طور پر مضبوط ہوتے ہیں بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوجاتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر غیر ملکی بھاری سرمایہ کاری سے کارپوریٹ لینڈ سکیپ میں تبدیلیاں آرہی ہیں جس سے بھر پور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو اِس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اِن مسائل سے نکلنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کو اِن مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ۔ گورنر نے جگنو محسن کو ممبر صوبائی امبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔تقریب سے صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، ممبر صوبائی اسمبلی جگنو محسن، صدر پاکستان ریڈ کریسنٹ ڈاکٹر سعید الہی اور ای سی سی اے کے سربراہ سجید اسلم نے بھی خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں