شاعر مشرق علامہ اقبال141 و اں یوم پیدائش کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

مزار اقبال پر پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ،مزار کی حفاظت کی ذمہ داری پاک بحریہ کے اعزازی دستے نے سنبھال لی

جمعہ 9 نومبر 2018 16:02

شاعر مشرق علامہ اقبال141 و اں یوم پیدائش کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) مصور پاکستان، شاعر مشرق اور عظیم مفکر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش جمعہ کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا فکر و فلسفے سے سرشار علامہ اقبال کے اشعار آج بھی نہ صرف فرد بلکہ قوموں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔شاعرمشرق علامہ محمداقبال کی141 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جمعہ کی صبح مزار اقبال پر گارڈر کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

حضوری باغ میں علامہ اقبال کے مزار کی حفاظت کی ذمہ داری پاک بحریہ کے اعزازی دستے نے سنبھال لی، اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللہ نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی بھی دی۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

شاعر ِمشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری ہر عہد کیلئے ہے، دلوں میں ولولہ پیدا کرنے والا کلامِ اقبال انسان کو تخیل کی بلند یوں پر لے جاتا ہے۔علامہ اقبال کی ولولہ انگیز شاعری نے دلوں کی دنیا بدلی اور پاکستان کی صورت مسلمانوں کے لیے ایک آزاد خطہ ارضی کو وجود میں لانے کے لیے اس نے بہت اہم کردار ادا کیا۔یوم اقبال پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے مسلمانانِ برصغیر کو ایک ایسے وقت میں راستہ دکھایا جب وہ غلامی کے اندھیروں میں منزل کا سراغ کھو چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق کے افکار اور سوچ نے اٴْمید کا وہ چراغ روشن کیا جس نے نہ صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی، پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں