مجھے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر آکر خوشی ہوئی

یوم اقبال کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 نومبر 2018 22:21

مجھے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر آکر خوشی ہوئی
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) یوم اقبال کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر آکر خوشی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جب سے وزارت اعلیٰ کا قلمدان سنبھالا ہے ان کے بارے میں جو باتیں زبان زد عام ہیں ایک ان میں سے انکی سادہ لوحی اور درویش مزاجی بھی ہے۔

اسی سادہ لوحی کا مظاہرہ کل انہوں نے مزار اقبال پر حاضری دیتے ہوئے کیا۔شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم ولادت کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ عثمان بزادر نے صوبے کے سربراہ کی حیثیت سے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انکو مزار سے باہر لیجایا گیا اور انکو کرسی پیش کی گئی اور انکے سامنے مہمانوں کے تاثرات درج کرنے والی کتاب رکھی گئی تاکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اس موقع پر مذکورہ کتاب میں اپنے تاثرات درج کریں ۔

جب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اس کتاب پر تاثرات درج کرنے لگے تو ان کا ایک مشیر آگے بڑھا اور ان کے کان میں کچھ کہہ کر پیچھے ہٹ گیا جبکہ دوسرا مشیر بدستور ان کے ساتھ موجود رہا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کچھ لکھے بغیر ہی کتاب پر دستخط کر دئیے۔تاہم پھر اس کے بعد انہوں نے ایک ہی جملہ تحریر کیا وہ یہ تھا ''آج مجھے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر آکر خوشی ہوئی''۔ تاہم انکے ان کے لکھے گئے یہ تاثرات خبروں کی زینت بن گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں