توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری

پیر 12 نومبر 2018 12:21

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکوٹ کی مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے سبزہ زار کے رہائشی محمد رمضان کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جس نے موقف اپنایا کہ اس نے بلڈنگ پلان کی منظوری کے بعد231ڈی میں رہائش گاہ کی تعمیر شروع کی ۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایل ڈی اے نے اسکی تعمیر میںغیرقانونی مداخلت شروع کر دی ۔عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے ڈی جی کو بھجوا ئی لیکن 3 اکتوبر 2018کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔ استدعا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں