توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو نوٹس جاری

پیر 12 نومبر 2018 12:31

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ واصف بشیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہو رہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے غلام مصطفی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کمپیوٹر ائزڈ لائسنس کی فراہمی کے حوالے سے فاضل عدالت کے فروری 2018 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جارہی ۔ استدعا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں