توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکو نوٹس جاری

پیر 12 نومبر 2018 12:31

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نسیم احمد زاہد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے محکمہ تعلیم کے جونیئر کلرک اعجاز احمد کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کے حکم کے باوجود اس کو محکمانہ ترقی نہیں دی جا رہی ۔عدالت کے 31 اکتوبر 2018 پر عمل نہیںکیا جا رہا ۔استدعا ہے کہ عدالت سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں