ملک کے منتخب اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم کا آغاز

پنجاب میں 12اضلاع کی70لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائینگے

پیر 12 نومبر 2018 12:31

ملک کے منتخب اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ملک کے منتخب اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم کا( پیر) سے آغاز ہو گیا جو تین روز جاری رہے گی۔پنجاب میں صوبے کے 12اضلاع میں مہم چلائی جائے گی جس میں70لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی18ہزارسے اہلکار گھرگھر جاکربچوں کو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے۔سندھ میں کراچی کی 192یونین کونسلوں میں مہم چلائی جائے گی۔خیبرپختونخوا ہ محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے 18اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے 46 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں