جیو عمران خان! آپ نے پاکستان کو بدل کر رکھ دیا

لاہورکے شہری آدھی رات کو بھی سگنل پر ہیلمٹ پہن کر کھڑے رہے،قانون توڑنے والی قوم کو انسان بنانے پر آپکا شکریہ،ویڈیو بنانے والے شخص کی وزیراعظم عمران خان کو دعائیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 12 نومبر 2018 13:15

جیو عمران خان! آپ نے پاکستان کو بدل کر رکھ دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 نومبر 2018ء) : پاکستان میں عام طور پر قانون توڑنا کوئی بڑا جرم تصور نہیں کیا جاتا تھا اور اگر کسی پر قانون توڑنے کا الزام لگ بھی جاتا تو وہ فورا رشوت دے کر اپنے آپ کو آزاد کروا لیتا۔تاہم تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ہمیں ایک اچھی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے اور وہ یہ ہے کہ لوگ اب قوانین کی پابندی کرنے لگ گئے ہیں۔

حکومت کی طرف سے ہیلمٹ پہننے کو لازمی قرار دے دیا جب کہ ای چالان کا بھی آغاز کی گیا۔ جس کے بعد شہریوں نے بڑی تعداد میں ہیلمٹ خریدے۔اسی حوالے سے ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کی ہے جو کہ رات اندھیرے میں بنائی گئی ہے۔جس میں شہری کا کہنا تھا کہ دیکھیں رات کے اندھیرے میں بھی شہری سنگل کی پابندی کر رہے ہیں اور سگنل پر کھڑے ہیں جب کہ ہیلمٹ بھی پہنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

صارف عمران خان کو دعا دیتے ہوئے کہتا ہے کہ عمران خان آپ کا شکریہ آپ نے ان لوگوں کو انسان بنا دیا ہے۔واضح رہے عدالت نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو جرمانہ کیا جائے۔فیصل آباد،لاہور،ملتان سمیت بڑے شہروں کے سی ٹی اوز سے عمل در آمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی تھی۔

اس کے ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائنسس کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسینس کے بغیر گاڑی اور موٹر سائیکل کی خریداری پر پابندی عائد کی جائے اور صرف ڈرائیونگ لائیسنس کے حامل افراد کے نام ہی گاڑی اور موٹرسائیکل وغیرہ کی ملکیت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ جلد از جلد پوائینٹ سسٹم کو ٹریفک لائیسنس کے ساتھ منسلک کرے اور اس ضمن میں آج ضروری اقدامات مکمل کر کے عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں