نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےمتاثرین کااحتجاج، چیئرمین نیب کاحق دلانےکا وعدہ

نیب کے پاس سوسائٹی مالک کے20 ارب کے اثاثہ جات ہیں،6 ہفتوں میں اثاثوں کی رقم متاثرین میں تقسیم کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 12 نومبر 2018 15:21

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےمتاثرین کااحتجاج، چیئرمین نیب کاحق دلانےکا وعدہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) چیئرمین نیب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو ان کا حق دلانے کا وعدہ کرلیا، چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کے پاس سوسائٹی مالک کے20ارب کے اثاثہ جات ہیں،6ہفتوں میں اثاثوں کی رقم متاثرین میں تقسیم کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین ایک بارپھرسڑکوں پرآگئے ہیں۔

مظاہرین نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں پلاٹ کے بدلے پلاٹ چاہیئں مظاہرین نے کہا کہ نیب کو سوسائٹی کے مالک سے پلی بارگین نہیں کرنے دیں گے۔ جس پر چیئرمین نیب نے متاثرین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا کہ سوسائٹی کا مالک نیب کی حراست میں ہے۔

(جاری ہے)

لیکن سوسائٹی کے مالک کو پاکستان لانے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے پاس اتنی جگہ نہیں۔ جتنے متاثرین ہیں۔ نیب کے پاس سوسائٹی مالک کے20ارب کے اثاثہ جات ہیں۔ تمام متاثرین کوان کا حق ضرورملے گا۔ چیئرمین نیب نے مسئلہ حل کرنے کیلئے متاثرین سے6 ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔ چیئرمین نیب نے متاثرین سے6 ہفتوں میں مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کرلیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ 6ہفتوں میں اثاثوں کی رقم متاثرین میں تقسیم کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

واضح رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال 3روزہ دورے پر لاہو ر پہنچے ہیں۔ چیئر مین نیب آج بروز ( پیر ) کو نیب لاہور کمپلیکس کا دورہ کریں گے۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی ڈگری کے معاملہ پر ملاقات کریں گے۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی ڈگری کے مسئلے سمیت نیب کیسز سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا۔ اسی طرح ڈی جی شہزاد سلیم کے متنازع انٹرویو کا جائزہ بھی لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں