پی ٹی آئی رہنما کا "میرے کپتان میرے کپتان" کہنے والے اینکر کو انہی کے انداز میں کرارا جواب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل اینکر منصور علی خان کو 'میرے میزبان' کہہ کر ہر سوال کا جواب دیتے رہے،اینکر اور پی ٹی آئی رہنما کے مابین دلچسپ مکالمے کی ویڈیو وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 12 نومبر 2018 16:07

پی ٹی آئی رہنما کا "میرے کپتان میرے کپتان" کہنے والے اینکر کو انہی کے انداز میں کرارا جواب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12نومبر 2018ء) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے "میرے کپتان میرے کپتان" کہنے والے معروف اینکر منصور علی خان کو اُنہی کے انداز میں کرار جواب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر منصور علی خان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دلچسپ انداز اپناتے ہیں ان کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوتی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے منصور علی خان کے پروگرام میں شرکت کی تو انہوں نے منصور علی خان کا انداز اپناتے ہوئے ہی ہر سوال کا جواب دیا۔

شہباز گل دوران پروگرام اینکر کو " میرے میزبان" کہہ کر پکارتے رہے۔انہوں نے کہا کہ میرے میزبان آپ مجھے بات کرنے دیں گے تو میں ہر بات کا جواب دوں گا۔اگر عمران خان پنجاب میں بتائیں گے کہ حکومت کیسے چلانی ہے تو وہ بلکل بتائیں گے کیونکہ عمران خان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔

(جاری ہے)

اگر اس پر کسی کو اعتراض ہے تو رہے۔منصور علی خان نے گفتگو میں بات کاٹی تو شہباز گل نے پھر کہا کہ میرے میزبان مجھے بات تو کرنے دیں۔

شہباز گل نے کہا کہ میرے میزبان اس پارٹی میں وزراء اور گورنر سمیت تمام لوگ خود مختار ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی ویڈیو ایک نارمل معاملہ ہے کیونکہ کسی کو بھی سکی بھی شخص سے اختلاف ہو سکتا ہے۔میڈیا میں بھی لوگوں کو ایک دوسرے سے اختلاف ہوتا ہے۔جس پر منصور علی خان نے حیران ہو کر منہ پر ہاتھ رکھ لیا تو شہباز گل نے کہا کہ میرے میزبان منہ پر ہاتھ رکھ کر آپ اور بھی پیارے لگے گے۔

منصور علی خان نے جواب دیا کہ جس طرح کے آپ لوگوں کے کام ہیں عنقریب تمام لوگ منہ پر ہاتھ رکھ لیں گے۔شہباز گل نے جواب دیا کہ میرے میزبان اس وقت آپ نے منہ پر ہاتھ نہیں رکھا جب اوپر اور نیچے سے جوتے پڑتے تھے۔آپ لوگوں نے تو اس حکومت کو بھی برداشت کیا جو بریڈ نہ لینے پر جوتے مارتے تھے۔میرے میزبان آپ کے منہ پر تب ہاتھ نہیں گئا جب حکومت نے ماڈل ٹاؤن میں 14بندے قتل کر دئیے۔مزید کیا کہا دلچسپ مکالمے کی ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں