چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا سادگی کی جانب ایک اور احسن اقدام،

چیف جسٹس ہائوس اور ججز ریسٹ ہائوس پر تعینات پولیس کی اضافی نفری واپس کردی

پیر 12 نومبر 2018 16:29

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا سادگی کی جانب ایک اور احسن اقدام،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد انوارالحق نے سادگی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے پروٹوکول کے بعد چیف جسٹس ہا ئوس اور ججز ریسٹ ہائوس پر تعینات پولیس کی اضافی نفری واپس کردی ہے، واپس بھجوائی جانے والی نفری میں 18 پولیس اہلکار اور ایک مجاہد سکواڈ کی گاڑی شامل ہے، پولیس کے یہ دستے 2009ء سے چیف جسٹس ہائوس اور ججز ریسٹ ہائو س پر تعینات تھے۔

(جاری ہے)

فاضل چیف جسٹس وی وی آئی پی پروٹوکول لینے اور دوران سفر روٹ لگانے سے پہلے ہی منع کرچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں