کامران لاشاری نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 12 نومبر 2018 17:01

کامران لاشاری نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین کامران لاشاری نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

کامرا ن لاشاری ک جانب سے دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین نیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی سی ڈی اے سے متعلق انکوائریز پر کارروائی کررہا ہے۔نیب کی جانب سے جب بھی طلب کیا گیا تفتیش میں شامل ہوا اور مکمل تعاون کیا۔نیب نے ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کی انکوائری شروع کردی ہے اورسی ڈی اے کے تین افسران کوپہلے ہی نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا چکا ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنا چاہتا ہے اس لئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں