احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق وکلا ء سے دلائل طلب

پیر 12 نومبر 2018 17:01

احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق وکلا ء سے دلائل طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق وکلا ء کو دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 19نومبر تک ملتوی کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ احسن اقبال نے نواز شریف کی سزا معطلی پر عدلیہ مخالف بیان دیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔جبکہ ہائیکورٹ نے احسن اقبال کو عدلیہ سے متعلق بیانات میں محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی ۔احسن اقبال نے ہائیکورٹ کی تنبیہ کو نظر انداز کیا اور عدلیہ مخالف بیان دیا۔استدعا ہے کہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر احسن اقبال کے بیان سے متعلق ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں